تازہ ترین
وزیراعظم کی عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت سمر انٹرن شپ؛ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست بھارتی آپریشن سندور کی ڈاکومینٹری حقائق کے منافی ہے: آئی ایس پی آر بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک طالبان حکومت کیخلاف 24 شہروں میں احتجاج، خواتین کے حقوق کا مطالبہ امریکا ایران کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ کا تہران سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ میلانیا ٹرمپ کی محدود عوامی سرگرمیاں، نئی بحث چھڑ گئی آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بدستور شدید متاثر امریکی تیل کے اسٹریٹجک ذخائر 44 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے پی ٹی وی کیلئے 13 ارب روپے کی اضافی گرانٹ منظور اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 602 پوائنٹس پر پہنچ گیا سندھ میں گیس کا اہم ذخیرہ دریافت، نئی ایکسپلوریشن راہ کھل گئی بجلی صارفین پر 41 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 4 فاسٹ بولرز کھلانے پر غور انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، بابر اعظم کی شرکت میڈیکل کلیئرنس سے مشروط رونالڈو اور جارجینا کی گھر میں سادہ شادی، بڑی تقریب بعد میں ہوگی
پاکستان خبر

سلمان خان نے ممبئی کا اپارٹمنٹ ساڑھے 3 کروڑ میں فروخت کر دیا

سلمان خان نے ممبئی کا اپارٹمنٹ ساڑھے 3 کروڑ میں فروخت کر دیا

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے ممبئی کے علاقے باندرہ ویسٹ میں واقع اپنا اپارٹمنٹ 3 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے میں فروخت کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے یہ اپارٹمنٹ 2015 میں 2 کروڑ 88 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا، جسے 9 جولائی کو فروخت کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق یہ اپارٹمنٹ باندرہ ویسٹ کے علاقے میں واقع شیو آستھان ہائٹس میں تھا، جبکہ جائیداد کی رجسٹری دستاویزات کے مطابق اسے متعدد خریداروں نے خریدا ہے۔خریداروں کی جانب سے 21 لاکھ بھارتی روپے اسٹامپ ڈیوٹی اور 30 ہزار بھارتی روپے رجسٹریشن فیس بھی ادا کی گئی۔60 سالہ سلمان خان اس وقت اپنے اہل خانہ کے ہمراہ باندرہ کے مشہور گیلیکسی اپارٹمنٹس میں رہائش پذیر ہیں۔رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے گزشتہ برسوں میں مختلف رہائشی اور تجارتی جائیدادوں میں سرمایہ کاری کی ہے، جبکہ انہیں حال ہی میں اسی علاقے میں نئی 6 منزلہ رہائش گاہ تعمیر کرنے کی منظوری بھی مل چکی ہے۔باندرہ ویسٹ ممبئی کا وہ معروف علاقہ ہے جہاں شاہ رخ خان، ریکھا اور سنجے دت سمیت بھارتی فلم انڈسٹری کی کئی مشہور شخصیات بھی مقیم ہیں۔