تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

سلمان خان کا سنجے دت کے نام محبت بھرا پیغام

سلمان خان کا سنجے دت کے نام محبت بھرا پیغام

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان اور سنجے دت کی دیرینہ دوستی ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سنجے دت کے ساتھ حالیہ ملاقات کی چند تصاویر شیئر کیں، جن میں دونوں اداکار ایک دوسرے کو گرمجوشی سے گلے لگاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ تصاویر سنجے دت کی رہائش گاہ پر لی گئیں۔تصاویر کے ساتھ سلمان خان نے سنجے دت کے لیے محبت بھرے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنا "بڑا بھائی" قرار دیا۔اپنی پوسٹ میں سلمان خان نے لکھا، "بابا ہمیشہ بابا ہی رہتے ہیں، اور بابا، بابا ہوتا ہے۔ سنجو بابا ہم سب کے بابا ہیں اور اب اپنے بچوں کے بھی بابا ہیں۔ میرے بڑے بھائی سنجے دت، اللہ، بھگوان اور یسوع مسیح سب اس آدمی کو خوش رکھیں۔ آئی لو یو بابا۔"سلمان خان کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور دونوں اداکاروں کی دوستی کو سراہا جا رہا ہے۔