تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل، طلبہ کو بھی گھر جانے کا مشورہ

سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل، طلبہ کو بھی گھر جانے کا مشورہ

ممبئی( شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے معروف سماجی کارکن سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے طلبہ سے بھی کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیں۔بھارت میں نیٹ (NEET) امتحانات میں مبینہ پیپر لیک معاملے پر طلبہ کے احتجاج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسپتال میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے سونم وانگچک کی حمایت میں سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پیغام جاری کیا۔سلمان خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ طلبہ سب کی پہلی ترجیح ہیں، چاہے معاملہ تعلیم کا ہو یا ان کی سلامتی کا۔ انہوں نے طلبہ اور والدین کو یقین دلایا کہ انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔اداکار نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، اس لیے تمام طلبہ سے اپیل ہے کہ وہ اپنے گھروں اور والدین کے پاس واپس چلے جائیں۔سونم وانگچک کو مخاطب کرتے ہوئے سلمان خان نے محبت بھرے انداز میں لکھا کہ اب بہت ہو گیا، مزید خود کو تکلیف نہ دیں، اپنی توانائی مستقبل کے لیے محفوظ رکھیں اور کچھ کھا لیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ضرورت ہو تو وہ اپنے گھر سے کھانا بھجوا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ لداخ سے تعلق رکھنے والے ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک نیٹ پیپر لیک معاملے پر وفاقی وزیر تعلیم کے استعفے کے مطالبے کے لیے 28 جون سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔