ممبئی( شو بز ڈیسک)ممبئی میں ایک فلم کی اسکریننگ کے دوران بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے قریب آنے کی کوشش کرنے والے ایک مداح کو ان کے سیکیورٹی گارڈ نے بازو سے پکڑ کر پیچھے ہٹا دیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جس پر صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔