لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر سلمان مرزا انجری کے باعث جاپان میں ہونے والے ایشین گیمز 2026 کے مینز کرکٹ مقابلوں سے باہر ہوگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سلمان مرزا کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچر ہوا ہے اور وہ بحالی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ توقع ہے کہ وہ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک مکمل فٹنس حاصل کرلیں گے۔سلمان مرزا کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کریں گے جبکہ قومی دستہ 21 سے 24 ستمبر تک کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں تربیتی کیمپ میں شرکت کے بعد جاپان روانہ ہوگا۔ایشین گیمز کی مینز ٹی20 کرکٹ کا آغاز 24 ستمبر سے آشی کا صوبے کے کوروگی ایتھلیٹک پارک میں ہوگا، جبکہ میڈل مقابلے 3 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اپنا پہلا کوارٹر فائنل 28 ستمبر کو کوروگی اسپورٹس پارک میں کوالیفائنگ ٹیم کے خلاف کھیلے گا۔پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں صاحبزادہ فرحان، عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال، عاقب جاوید، علی رضا، عرفات منہاس، حیدر علی، حسن نواز، معاذ صداقت، محمد وسیم جونیئر، سعد مسعود، صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان شامل ہیں۔