تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

سمے رائنا کی دھماکہ خیز واپسی، کامیڈی اسپیشل نے دھوم مچا دی

سمے رائنا کی دھماکہ خیز واپسی، کامیڈی اسپیشل نے دھوم مچا دی

ممبئی( شوبز ڈیسک)بھارت کے نامور کامیڈین سمے رائنا ایک بار پھر خبروں میں آ گئے ہیں، جہاں ان کی واپسی اور نئے کامیڈی پروگرام نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔رپورٹس کے مطابق ان کے نئے کامیڈی اسپیشل اسٹل الائیو کے اجرا کے بعد شائقین کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آ رہا ہے اور ان کی مقبولیت میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔سمے رائنا نے یوٹیوب پر اپنے پروگرام کے ذریعے شہرت حاصل کی تھی، تاہم ایک متنازع بیان کے باعث انہیں شدید تنقید اور قانونی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد انہیں اپنے پروگرام اور دیگر مواد ہٹانا پڑا۔عدالتی ریلیف ملنے کے بعد انہوں نے طویل وقفے کے بعد اسٹیج پر واپسی کی اور اپنے نئے پروگرام میں متنازع واقعے کے بعد کی صورتحال پر کھل کر بات کی۔اپنے تازہ پروگرام میں انہوں نے مختلف شخصیات پر طنزیہ انداز اپنایا اور کامیڈی کے ذریعے حالات پر تبصرہ کیا، جس نے انہیں ایک بار پھر توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔