تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ثنا عسکری کا حیران کن انکشاف، شوہر کی آواز میں جنات نے پکار ا

ثنا عسکری کا حیران کن انکشاف، شوہر کی آواز میں جنات نے پکار ا

 کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ثنا عسکری نے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران اپنی نجی زندگی سے جڑا ایک دلچسپ اور حیران کن واقعہ سنایا جس نے مداحوں کو چونکا دیا۔ثنا عسکری کی شادی اداکار منہاج عسکری سے ہوئی ہے اور دونوں اپنے اپنے شعبوں میں سرگرم ہیں۔ اداکارہ اپنی خوش مزاج طبیعت کے باعث مختلف صبح کے پروگراموں میں شرکت کرتی رہتی ہیں اور اکثر ذاتی زندگی کے دلچسپ قصے بھی شیئر کرتی ہیں۔حال ہی میں وہ اداکار اور میزبان فیصل قریشی کی رمضان نشریات میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر کو خوفناک کہانیاں بنانے اور سنانے کا خاص شوق ہے۔ اسی مقصد کے لیے انہوں نے گھر میں ایک چھوٹا سا ریکارڈنگ کمرہ بھی بنا رکھا ہے جہاں وہ ڈراؤنی کہانیوں پر مبنی ویڈیوز تیار کرتے ہیں۔ثنا عسکری کے مطابق ان کا بیٹا بھی اب اپنے والد کے اس شوق میں دلچسپی لینے لگا ہے اور کبھی کبھار دونوں مل کر انہیں ڈرانے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔اداکارہ نے ایک عجیب واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ چند ماہ پہلے انہیں یوں محسوس ہوا جیسے گھر میں کسی نے انہیں ان کے شوہر کی آواز میں پکارا ہو، حالانکہ اس وقت وہ گھر میں موجود نہیں تھے۔ ثنا عسکری کے مطابق اس واقعے کے بعد انہوں نے اپنے شوہر سے کہا کہ خوفناک کہانیاں بنانے کا سلسلہ کچھ کم کر دیں۔