تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

سنگیتا کی تیسری شادی کا انکشاف، 14 سال سے طارق میندرو کے ساتھ ہیں

سنگیتا کی تیسری شادی کا انکشاف، 14 سال سے طارق میندرو کے ساتھ ہیں

 لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستانی سینئر اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ 14 برس سے فلمی صنعت کے ڈسٹری بیوٹر طارق میندرو کے ساتھ ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں۔ایک حالیہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سنگیتا نے پہلی مرتبہ اپنی موجودہ شادی کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی ہمایوں قریشی اور دوسری نوید اکبر سے ہوئی تھی، تاہم دونوں رشتے ختم ہوگئے، جس کے بعد انہوں نے طارق میندرو سے تیسری شادی کی۔اداکارہ کے مطابق بیٹیوں کی شادیاں ہونے کے بعد وہ خود کو تنہا محسوس کرنے لگی تھیں، اسی دوران طارق میندرو نے انہیں کئی مرتبہ شادی کی پیشکش کی۔ سنگیتا نے کہا کہ انہیں احساس ہوا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ انسان کو ایک ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے، چنانچہ انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔اپنی موجودہ ازدواجی زندگی کے بارے میں سنگیتا کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر نہ گالم گلوچ کرتے ہیں، نہ ہاتھ اٹھاتے ہیں اور نہ بلاوجہ جھگڑا کرتے ہیں۔ اگر کبھی وہ غصے میں ہوں تو شوہر خاموشی سے کمرے سے باہر چلے جاتے ہیں۔