تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

سائنس دانوں نے گاڑیوں کے لیے انتہائی سیاہ کوٹنگ تیار کر لی

سائنس دانوں نے گاڑیوں کے لیے انتہائی سیاہ کوٹنگ تیار کر لی

کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گاڑیوں کے لیے اب تک کی سب سے زیادہ سیاہ رنگت رکھنے والی نئی کوٹنگ تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، جو نظر آنے والی روشنی کا تقریباً تمام حصہ جذب کر لیتی ہے۔ماہرین کے مطابق کوئی بھی چیز اس وقت زیادہ سیاہ دکھائی دیتی ہے جب وہ مرئی روشنی کی زیادہ سے زیادہ شعاعوں کو جذب کر لے۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سانتا باربرا کے مطابق روشنی جتنی زیادہ جذب ہوگی، سطح اتنی ہی زیادہ سیاہ دکھائی دے گی۔سائنسی جریدے سیل پریس میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق نئی کوٹنگ کو اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ یہ پہلے کی نسبت کہیں زیادہ طولِ موج کی روشنی جذب کر سکتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روایتی سیاہ کوٹنگز میں روشنی جذب کرنے کے لیے صرف کاربن بلیک استعمال کیا جاتا تھا، جس کی وجہ سے سیاہی کی ایک حد برقرار رہتی تھی۔ تاہم نئی ٹیکنالوجی میں ساختی جذب (اسٹرکچرل ابزارپشن) نامی طریقہ اختیار کیا گیا ہے، جو روشنی کو جذب کرنے کی صلاحیت کو نمایاں طور پر بڑھا دیتا ہے۔محققین کے مطابق اس جدید طریقۂ کار کی بدولت تیار کردہ یہ نیا مواد مرئی روشنی کی 99.9 فیصد شعاعوں کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کے باعث اسے اب تک تیار کی جانے والی گاڑیوں کی سیاہ ترین کوٹنگز میں شمار کیا جا رہا ہے۔