تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

سرینا کی پہلی سالگرہ، تصاویر نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا

سرینا کی پہلی سالگرہ، تصاویر نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا

کراچی( شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز سے تعلق رکھنے والی معروف جوڑی علی انصاری اور صبور علی نے اپنی بیٹی سرینا کی پہلی سالگرہ نہایت سادگی سے منائی، جس کی دلکش تصاویر منظر عام پر آتے ہی تیزی سے مقبول ہو گئیں۔صبور علی نے اس یادگار موقع کی تصاویر اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر شیئر کیں، جن میں خاندان کے افراد کو خوشگوار ماحول میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ننھی سرینا کھلونوں کے ساتھ کھیلتی ہوئی نظر آئی۔ تقریب میں شوبز سے وابستہ کئی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔تقریب میں اداکارہ سجل علی کی موجودگی نے بھی مداحوں کی خصوصی توجہ حاصل کی۔صبور علی نے اپنی تحریر میں بتایا کہ انہوں نے یہ تصاویر کچھ تاخیر سے شیئر کیں کیونکہ وہ اس خوبصورت لمحے کو اپنے دل تک محدود رکھنے یا دوسروں کے ساتھ بانٹنے کے بارے میں سوچ بچار کر رہی تھیں، تاہم بعض جذبات ایسے ہوتے ہیں جنہیں بیان کیے بغیر رہا نہیں جاتا۔انہوں نے اپنی بیٹی سے بے پناہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اس کے ننھے سے رونے کو سمجھنے سے لے کر اس کی خاموش ضرورتوں کو محسوس کرنے تک اور جاگتی راتوں سے لے کر اس کی آغوش کی گرمی تک ہر لمحہ ایک حسین تجربہ رہا ہے۔صبور علی کا کہنا تھا کہ وہ آج بھی اس بات پر حیران ہیں کہ ایک ننھی سی جان کیسے ان کی پوری دنیا بن گئی، انہوں نے اپنی بیٹی کے ساتھ ہمیشہ حفاظت، رہنمائی اور ہر حال میں ساتھ دینے کا عہد بھی کیا۔واضح رہے کہ صبور علی اور علی انصاری کی شادی 2022 میں ہوئی تھی اور یہ جوڑی مداحوں میں خاصی مقبول ہے۔