لاہور ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان سری لنکا کے خلاف ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میچ سے باہر ہوگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق شاداب خان طبی وجوہات کی بنیاد پر فائنل میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کو سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران باؤنسر لگی تھی۔واضح رہے کہ ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔