تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

شاہ میر اقبال کو پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

شاہ میر اقبال کو پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

لاہور( شوبز ڈیسک)پنجاب حکومت نے کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال کو پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو افسر کا اضافی چارج دے دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئی ڈیپ کے چیف ایگزیکٹو افسر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال مستقل تقرری تک پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کے امور بھی سنبھالیں گے۔نئی ذمہ داری کے تحت وہ بیک وقت دونوں اداروں کی انتظامی، ترقیاتی اور منصوبہ بندی سے متعلق سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے اور جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔حکومتی ذرائع کے مطابق یہ اضافی ذمہ داری انہیں مؤثر انتظامی صلاحیتوں اور مختلف منصوبوں کی بروقت تکمیل کے اعتراف میں سونپی گئی ہے۔ ان کی قیادت میں نواز شریف کینسر کیئر ہسپتال کے اہم حصے کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا، جسے ان کی کارکردگی کا نمایاں سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس تقرری سے پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کے ترقیاتی اور انتظامی امور کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔