تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف

شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف فلمساز سنجے گپتا نے 1990ء کی دہائی میں بھارتی فلم انڈسٹری پر انڈر ورلڈ کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں سنجے گپتا نے ماضی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دور کے براہِ راست گواہ ہیں جب ممبئی میں انڈر ورلڈ کا خوف اپنے عروج پر تھا اور فلمی اداکاروں، ہدایت کاروں سمیت شوبز سے وابستہ کوئی بھی شخص اس کے اثر و رسوخ سے محفوظ نہیں تھا۔فلمساز کے مطابق اس زمانے میں معروف اداکاروں اور اداکاراؤں کو مخصوص فلموں میں کام کرنے پر مجبور کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا تھا، جبکہ انڈر ورلڈ سے وابستہ افراد فلموں کے سیٹس پر پہنچ کر شوٹنگ بھی دیکھا کرتے تھے۔ ان حالات میں شاہ رخ خان ان شخصیات میں شامل تھے جنہوں نے دباؤ قبول کرنے سے انکار کردیا۔سنجے گپتا کے مطابق شاہ رخ خان کو دھمکیاں دی گئیں اور فلموں یا شوز میں کام کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا تو اداکار نے واضح طور پر انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے لیے نہ فلم بنائیں گے اور نہ ہی کسی شو میں کام کریں گے۔فلمساز نے شاہ رخ خان سے منسوب ردعمل بیان کرتے ہوئے کہا کہ اداکار نے مبینہ طور پر جواب دیا، ’میں پٹھان ہوں، گولی مارنی ہے تو مار دو، میں تم سے نہیں ڈرتا۔‘