تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

شاہد آفریدی کا صاحبزادہ فرحان کو ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ

شاہد آفریدی کا صاحبزادہ فرحان کو ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان کو ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ ٹیم میں موقع دینے کا مطالبہ کیا ہے۔انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی میں سہ ملکی ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی 87 رنز سے شاندار کامیابی کے بعد شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔سابق کپتان نے بالخصوص عرفات منہاس اور حسن نواز کی کارکردگی کی تعریف کی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں صاحبزادہ فرحان کو بھی قومی ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی۔دوسری جانب پاکستان کے سابق کپتان محمد یوسف نے بھی نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے عرفات منہاس، حسن نواز اور سعد بیگ کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔محمد یوسف کا کہنا تھا کہ سمیر منہاس، رضا اللہ، معاذ صداقت، عاکف جاوید اور علی رضا جیسے نوجوان کھلاڑی بھی مستقبل میں بڑے اسٹارز بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ان کے مطابق ان کھلاڑیوں کی کارکردگی اور صلاحیتیں پاکستانی کرکٹ کے مستقبل کے لیے امید افزا ہیں۔ نوجوان کھلاڑیوں کو مناسب مواقع اور رہنمائی فراہم کی جائے تو وہ مستقبل میں قومی ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔