کراچی( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہر کے مسائل پر بات کی ہے۔شاہد آفریدی قومی کرکٹ کے مقبول ترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں، جنہیں ملک بھر میں شائقین کی جانب سے بھرپور محبت اور پذیرائی حاصل رہی ہے۔سابق کپتان اب کرکٹ کے علاوہ اپنے فلاحی منصوبوں اور سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز کے باعث بھی خبروں میں رہتے ہیں۔کراچی میں رہا ئش پذیر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ شہر میں سڑکوں کی خراب حالت اور صفائی کے مسائل سمیت دیگر مشکلات کے باعث وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ اسلام آباد منتقل ہو چکے ہیں۔انہوں نے کراچی کے حالات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی بہتری کے لیے بنیادی سہولیات اور انتظامی مسائل کے حل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔