تازہ ترین
صدر اور وزیراعظم کا قوم سازی میں اساتذہ کے کردار کو خراجِ تحسین امریکی سینیٹر کا ایران سے سفارتی معاہدے کو ترجیح دینے پر زور تبدیلی گالیوں سے نہیں، کام کرکے دکھانے سے آتی ہے: احسن اقبال اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلی کی بنیاد بن سکتا ہے: مریم نواز خواجہ آصف کے پی حکومت سے دہشت گردی پر 8 سوالات بلغاریائی حکمران زار سیموئیل کی باقیات 60 سال بعد وطن واپس سعودی تنصیبات پر حوثی حملے، عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا صحت اور فارما شعبے میں خود انحصاری، برآمدات بڑھانے کیلئے اہم پیش رفت ملکی برآمدات 30.139 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، 45 فیصد اضافہ پاکستان کی معاشی پوزیشن مضبوط، آئی ایم ایف سے نکلنے کا موقع سرکاری قرضے 10 سال میں 340 فیصد بڑھ گئے، حجم 86.7 کھرب روپے ایران کی سخت وارننگ، حملے کیلئے سرزمین استعمال ہوئی تو جواب مختلف ہوگا اداکارہ نوال پرویز ملک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں گلاسٹن بری 2027 کے تمام ٹکٹس 45 منٹ میں فروخت ہوگئے انجلینا جولی نے غزہ کی تباہی کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں دبئی میں صبا قمر اور راکھی ساونت کی اچانک ملاقات
پاکستان خبر

پہلی قسط نشر ہوتے ہی شاہویر کادوانی تنقید کی زد میں

پہلی قسط نشر ہوتے ہی شاہویر کادوانی تنقید کی زد میں

کراچی( شو بز ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ سیریل ’’محبت‘‘ کی پہلی قسط نشر ہوتے ہی نئے اداکار شاہویر کادوانی کی اداکاری سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی۔ڈرامے میں شاہویر نے زرار کا کردار نبھایا ہے۔ پہلی ہی قسط کے ایک یونیورسٹی منظر میں وہ ایک سینئر کی جانب سے اپنے دوست سے بدتمیزی کیے جانے پر روایتی غصے والے ہیرو کے انداز میں اسے سبق سکھاتے دکھائی دیتے ہیں۔یہ منظر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے کے بعد متعدد صارفین نے شاہویر کی اداکاری پر تنقید کی اور انہیں ’’پرچی‘‘ اور ’’حوالہ استعمال کرنے والا اداکار‘‘ جیسے القابات دیے۔بعض صارفین نے ان کی ڈرامے میں شمولیت پر بھی سوالات اٹھائے اور ان کی کاسٹنگ کو ان کے والد اور ڈرامے کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی سے منسلک کیا۔