تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

شیلین ووڈلی کے اسپائیڈر مین 2 کے تمام مناظر ریلیز سے قبل حذف ہوگئے

شیلین ووڈلی کے اسپائیڈر مین 2 کے تمام مناظر ریلیز سے قبل حذف ہوگئے

نیو یارک( شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ اداکارہ شیلین ووڈلی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’دی امیزنگ اسپائیڈر مین 2‘‘ میں میری جین واٹسن کا کردار ادا کیا تھا، تاہم فلم کی نمائش سے قبل ان کے تمام مناظر نکال دیے گئے۔ایک حالیہ گفتگو میں اداکارہ نے بتایا کہ اسپائیڈر مین ان کا پسندیدہ سپر ہیرو اور میری جین بچپن سے پسندیدہ کردار تھا، اس لیے فلم میں یہ کردار ملنے پر وہ بہت خوش ہوئی تھیں۔شیلین ووڈلی کے مطابق انہوں نے اینڈریو گارفیلڈ کے ساتھ تقریباً تین مناظر عکس بند کرائے، تاہم تقریباً ایک سال بعد انہیں فون پر اطلاع دی گئی کہ وہ اب فلم کا حصہ نہیں رہیں گی۔اداکارہ نے بتایا کہ انہیں وضاحت دی گئی تھی کہ فلم میں پہلے ہی متعدد نئے کردار شامل کیے جارہے ہیں، اس لیے فلم ساز ایما اسٹون کے گوین اسٹیسی اور اینڈریو گارفیلڈ کے پیٹر پارکر کی کہانی کو مکمل کرنا چاہتے تھے۔ منصوبہ تھا کہ میری جین کو آئندہ فلم میں متعارف کرایا جائے گا۔تاہم اینڈریو گارفیلڈ کی ’’دی امیزنگ اسپائیڈر مین‘‘ سیریز کی تیسری فلم نہ بن سکی، جس کے باعث شیلین ووڈلی کو میری جین کے کردار میں دوبارہ پیش کرنے کا منصوبہ بھی ختم ہوگیا۔اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ممکن ہے اصل وجہ کچھ اور ہو اور شاید ان کی اداکاری ہی اتنی خراب رہی ہو کہ فلم سازوں نے انہیں فلم سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہو۔