تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

شائے گل نے ہانیہ عامر سے گانے کی مماثلت پر وضاحت دے دی

شائے گل نے ہانیہ عامر سے گانے کی مماثلت پر وضاحت دے دی

کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستانی گلوکارہ شائے گل نے ہانیہ عامر کے نئے گانے ’پابلو‘ اور اپنے گیت ’اِن سیکیورٹی‘ میں مماثلت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری بحث پر وضاحت کردی۔ہانیہ عامر کا گانا سامنے آنے کے بعد صارفین نے دونوں گیتوں کا موازنہ شروع کیا، جبکہ بعض افراد نے شائے گل کے کام سے مماثلت پر ہانیہ عامر کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔یہ معاملہ اس وقت مزید زیرِ بحث آگیا جب شائے گل نے اپنے گانے ’اِن سیکیورٹی‘ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اس کا صوتی انداز میں نیا ورژن جاری کیا۔ پوسٹ کے وقت کو دیکھتے ہوئے کچھ مداحوں نے اسے ہانیہ عامر کیلئے بالواسطہ پیغام قرار دیا۔شائے گل نے ان قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد کسی پر طنز کرنا نہیں تھا اور وہ کسی سے نفرت نہیں کرتیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ ستمبر میں ان کا پہلا انفرادی گانا جاری ہوا تھا، اس لیے رواں ستمبر میں صوتی ورژن پیش کرکے صرف اس کی پہلی سالگرہ منائی۔گلوکارہ نے کہا کہ گانے کی سالگرہ منانے کو کسی کیلئے طنز کیسے سمجھا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر تبصرے کا جواب دے کر اپنی وضاحت پیش نہیں کرسکتیں، مداح اپنی مرضی سے جو سمجھنا چاہیں سمجھ سکتے ہیں۔شائے گل کے نئے صوتی ورژن کو آئمہ بیگ، عبدالحنان، انورال خالد سمیت متعدد فنکاروں اور سماجی ذرائع ابلاغ سے وابستہ شخصیات نے بھی سراہا۔