تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

شازیہ منظور کا چاہت فتح علی خان سے متعلق مزاحیہ تبصرہ، ٹی وی شو میں قہقہے بکھر گئے

شازیہ منظور کا چاہت فتح علی خان سے متعلق مزاحیہ تبصرہ، ٹی وی شو میں قہقہے بکھر گئے

لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف لوک اور پلے بیک گلوکارہ شازیہ منظور نے ایک ٹی وی پروگرام میں سوشل میڈیا کی معروف شخصیت چاہت فتح علی خان سے متعلق ایسا دلچسپ اور مزاحیہ تبصرہ کیا کہ اسٹوڈیو میں موجود حاضرین بے اختیار ہنس پڑے۔پروگرام کے دوران ایک سوال پوچھا گیا کہ اگر انہیں چاہت فتح علی خان کے ساتھ ڈوئیٹ گانے کی پیشکش ہو تو وہ کیا کریں گی؟ اس پر شازیہ منظور مسکرا دیں اور مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس سوال پر خود بھی حیران ہیں اور انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا جواب دیا جائے۔انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ انہیں معاف کر دیا جائے، اور مزید مزاحیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ شاید چاہت فتح علی خان کو ہی سب کو معاف کر دینا چاہیے۔اس دلچسپ جواب پر نہ صرف حاضرین بلکہ میزبان بھی ہنس پڑے اور یہ لمحہ پروگرام کی خاص جھلکیوں میں شامل ہو گیا۔گفتگو کے دوران جب میزبان نے پوچھا کہ کیا وہ کبھی چاہت فتح علی خان سے ملی ہیں تو انہوں نے فوراً کہا کہ “اللہ معاف کرے” اور واضح کیا کہ ان کی کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیوز دیکھتی ہیں اور اکثر ان پر تبصرہ بھی کرتی ہیں۔یہ کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور صارفین شازیہ منظور کے برجستہ اور مزاح سے بھرپور ردعمل کو خوب سراہ رہے ہیں۔