تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

شہناز گل پاکستانی ڈراموں کی معترف نکلیں

شہناز گل پاکستانی ڈراموں کی معترف نکلیں

ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی اداکارہ اور ماڈل شہناز گل نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری اور اس کے فنکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامے رومانوی کہانیوں کی پیشکش میں منفرد مقام رکھتے ہیں۔ایک حالیہ انٹرویو میں شہناز گل نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں میں رشتوں اور محبت کو نہایت خوبصورتی اور حقیقت سے قریب انداز میں پیش کیا جاتا ہے، جو ناظرین کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں میں محبت کے اظہار کے لیے غیر ضروری جسمانی قربت پر انحصار نہیں کیا جاتا، بلکہ جذبات، تاثرات اور مضبوط اداکاری کے ذریعے کہانی کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جاتا ہے، جس سے کرداروں کے درمیان رومانس زیادہ فطری محسوس ہوتا ہے۔شہناز گل نے پاکستانی ڈراموں کو رومانوی کہانیوں کے حوالے سے بے مثال قرار دیتے ہوئے اپنے پسندیدہ ڈراموں میں "میری زندگی ہے تو" اور "کبھی میں کبھی تم" کا بھی ذکر کیا۔