تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

شیخ حسینہ کی رواں سال بنگلہ دیش واپسی کا اعلان

شیخ حسینہ کی رواں سال بنگلہ دیش واپسی کا اعلان

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کی مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ وہ رواں سال اپنے ملک واپس آئیں گی، حالانکہ چند ماہ قبل انہیں انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں غیر موجودگی میں سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔78 سالہ شیخ حسینہ اگست 2024 میں اس وقت بھارت فرار ہو گئی تھیں جب طلبہ کی قیادت میں ہونے والی تحریک نے ان کے 15 سالہ سخت گیر دورِ حکومت کا خاتمہ کر دیا تھا۔بھارتی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ موت سے نہیں ڈرتیں اور ان کے خلاف دیا گیا فیصلہ غیر قانونی، غیر آئینی اور سیاسی نوعیت کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف کئی سازشیں کی گئیں، تاہم وہ ہر بار انہیں بے نقاب کرتے ہوئے عوام کے ووٹ سے پانچ مرتبہ وزیرِاعظم منتخب ہوئیں اور ملک کی ترقی کے لیے کام کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ تمام رکاوٹوں اور سازشوں کے باوجود اسی سال بنگلہ دیش واپس جائیں گی۔گزشتہ برس نومبر میں ڈھاکہ کی ایک عدالت نے انہیں اشتعال انگیزی، قتل کے احکامات دینے اور مظالم روکنے میں ناکامی کے الزامات میں مجرم قرار دیتے ہوئے پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ان کی جماعت عوامی لیگ پر بھی پابندی عائد ہے، جو ماضی میں ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعتوں میں شمار ہوتی تھی۔ فروری میں ہونے والے انتخابات کے بعد بنگلہ دیش میں سیاسی صورتحال میں تبدیلی آئی، جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں بہتری کے اشارے بھی سامنے آئے ہیں۔تاہم بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان کشیدگی اب بھی برقرار ہے، کیونکہ ڈھاکہ حکومت مسلسل شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کر رہی ہے۔