تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے تنازع میں شیعہ عالم کی مداخلت، شادی بچانے کا اعلان

رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے تنازع میں شیعہ عالم کی مداخلت، شادی بچانے کا اعلان

لاہور( شوبز ڈیسک)معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان جاری ازدواجی تنازع کے بعد معروف شیعہ عالم علامہ آصف رضا علوی نے دونوں کے درمیان صلح کرانے اور ان کی شادی بچانے کے لیے کردار ادا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔گزشتہ چند روز سے سماجی رابطوں کی ویب گاہوں پر رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دونوں کے درمیان اختلافات کافی عرصے سے زیر بحث تھے جبکہ ان کے ہاں ایک بیٹا کیوان سلطان بھی ہے۔صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہو گئی جب یہ خبر سامنے آئی کہ رجب بٹ کی جانب سے ایمان فاطمہ کو طلاق کے کاغذات بھیج دیے گئے ہیں۔ اس خبر کے بعد سوشل میڈیا پر اس معاملے پر شدید بحث شروع ہو گئی۔رپورٹس میں یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ رجب بٹ کے بعض قریبی دوست ایمان فاطمہ کے خلاف کھل کر بیانات دے رہے ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔رجب بٹ کے معروف شیعہ عالم علامہ آصف رضا علوی کے ساتھ قریبی تعلقات بھی بتائے جاتے ہیں۔ علامہ آصف رضا علوی اکثر سماجی رابطوں کی ویب گاہوں پر شیعہ مسلک سے متعلق معلومات اور بیانات شیئر کرتے رہتے ہیں اور انہیں ماضی میں رجب بٹ اور ان کے دوستوں کے ساتھ بھی دیکھا گیا ہے۔حال ہی میں اپنے پیغامات میں علامہ آصف رضا علوی نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کا گھر ٹوٹے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دونوں کے درمیان صلح کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے اور امید ہے کہ جلد اس حوالے سے مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔