تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

گڈانی شپ یارڈ پر 8 سال بعد جہازوں کی ری سائیکلنگ بحال

گڈانی شپ یارڈ پر 8 سال بعد جہازوں کی ری سائیکلنگ بحال

کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان کے گڈانی شپ یارڈ میں 8 سال کے طویل وقفے کے بعد شپ ری سائیکلنگ کا عمل دوبارہ شروع ہوگیا ہے، جہاں 7 جہاز ری سائیکلنگ کے لیے لنگر انداز ہوچکے ہیں۔میری ٹائم ٹاسک فورس میں شامل این ایل سی اور دیگر اداروں کی کوششوں کے باعث گڈانی میں شپ ری سائیکلنگ کی صنعت کی بحالی ممکن ہوئی ہے۔ اس اقدام سے پاکستان کی سمندری اور صنعتی معیشت کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔شپ ری سائیکلنگ کے شعبے کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لیے اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ وفاقی حکومت نے اس صنعت کو باضابطہ صنعتی درجہ بھی دے دیا ہے۔ اس کے علاوہ شپ ری سائیکلنگ یارڈز کو عالمی میری ٹائم ادارے (آئی ایم او) کے اصولوں کے مطابق جدید بنایا جا رہا ہے۔گڈانی کے 16 میں سے 9 شپ ری سائیکلنگ یارڈز ہانگ کانگ کنونشن کے معیار کے مطابق اپ گریڈ کیے جاچکے ہیں، جبکہ باقی 7 یارڈز بھی معائنے کے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔حکومت گڈانی میں جدید ٹریٹمنٹ، اسٹوریج اور فضلہ تلف کرنے کی سہولیات قائم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے، جس سے ساحلی ماحول اور سمندری حیات کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔حکام کے مطابق ہر ری سائیکل ہونے والا جہاز قومی معیشت میں تقریباً 2 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر کا اضافہ کرسکتا ہے، جبکہ مکمل فعال ہونے کے بعد گڈانی ملک کی اسٹیل اسکریپ کی تقریباً 30 فیصد ضروریات پوری کرنے کے قابل ہوجائے گا۔شپ ری سائیکلنگ صنعت کی بحالی پاکستان کی سمندری معیشت، روزگار اور صنعتی ترقی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔