تازہ ترین
پاکستانی خلا باز مشن پر صدر، وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی قوم کو مبارکباد پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن پر عسکری قیادت کا قوم کو مبارکباد وزیراعظم کی نئی دہلی میں پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے پر مصدق ملک کی تعریف مولانا فضل الرحمٰن کی بازیابی کی درخواست، سی سی پی او لاہور سے جواب طلب عراق کا فوج کو شہروں سے نکال کر سرحدوں پر تعینات کرنے کا حکم سعودی عرب میں بس حادثے میں 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کے جرم میں 3 پاکستانیوں کو سزائے موت شہزادہ ولیم کی رہائش گاہ میں مشکوک داخلے پر 2 افراد گرفتار پاکستان اور چین کا ایل پی جی پلانٹ سمیت توانائی منصوبوں پر اتفاق آئی ایم ایف بورڈ اجلاس میں پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر منظوری کا امکان تمام صوبوں کی شوگر ڈی ریگولیشن پالیسی پر عملدرآمد کی منظوری حکومت نے پیٹرول ایک اور ڈیزل 4 روپے فی لیٹر سستا کردیا رونالڈو کے کیریئر کے گولز کی تعداد 987 ہوگئی، النصر فاتح پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان حیدرآباد کنگز مین کا پی ایس ایل 12 کیلئے ڈائریکٹ سائننگ نہ کرنے کا فیصلہ شاہین آفریدی کے بیٹے آلیار نے پی ایس ایل کے نئے کھلاڑی کا نام بتا دیا
پاکستان خبر

سکندر رضا 40 سال کی عمر میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

سکندر رضا 40 سال کی عمر میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

لاہور( سپورٹس ڈیسک)زمبابوے کے کپتان اور ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون آل راؤنڈر سکندر رضا نے 40 سال کی عمر میں افغانستان کے خلاف دھواں دار سنچری اسکور کرکے نئی تاریخ رقم کردی، تاہم ان کی شاندار اننگز بھی ٹیم کو فتح نہ دلا سکی۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعرات کو کھیلے گئے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں سکندر رضا نے صرف 56 گیندوں پر ناقابل شکست 106 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 9 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔اس کارکردگی کے ساتھ وہ 40 سال سے زائد عمر میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ جبرالٹر کے ایک بیٹر کے پاس تھا، جنہوں نے بلغاریہ کے خلاف 39 سال اور 272 دن کی عمر میں سنچری اسکور کی تھی۔سکندر رضا نے اپنی غیر معمولی کارکردگی سے ثابت کیا کہ کرکٹ میں عمر محض ایک عدد ہے اور محنت و صلاحیت کے بل بوتے پر کسی بھی عمر میں نئے ریکارڈ قائم کیے جاسکتے ہیں۔