تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

سندھ میں الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس مراعات 2 سال بڑھا دی گئیں

سندھ میں الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس مراعات 2 سال بڑھا دی گئیں

کراچی( کامرس ڈیسک) سندھ حکومت نے ماحول دوست اور پائیدار سفری نظام کو فروغ دینے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس اور رجسٹریشن کی رعایت میں مزید 2 سال کی توسیع کردی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں غیر تجارتی برقی گاڑیوں کے لیے ٹیکس اور رجسٹریشن مراعات برقرار رکھنے کی منظوری دی گئی۔کابینہ کے فیصلے کے مطابق یہ سہولت 29 مئی 2028 تک جاری رہے گی، جبکہ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں سے متعلق سفارشات بھی منظور کرلی گئیں۔فیصلے کے تحت برقی گاڑی کی رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپے برقرار رہے گی، جبکہ غیر تجارتی الیکٹرک گاڑیوں پر سالانہ موٹر وہیکل ٹیکس بھی 500 روپے ہی ہوگا۔ الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر 500 روپے ایک مرتبہ تاحیات موٹر وہیکل ٹیکس وصول کیا جائے گا۔کابینہ نے 2000 سی سی یا اس سے زیادہ کے مساوی انجن کی حامل برقی گاڑیوں پر 5 ہزار روپے لگژری ٹیکس مقرر کرنے کی منظوری دی، جبکہ گاڑی کی رجسٹریشن میں تاخیر کی صورت میں ایک ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا۔ یہ مراعات 30 مئی 2026 سے 29 مئی 2028 تک نافذ رہیں گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے ماحول دوست سفری ذرائع کے فروغ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برقی گاڑیوں کے استعمال سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ کاربن کے اخراج اور شہری فضائی آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔سید مراد علی شاہ کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی صوبائی حکومت کی اہم پالیسی کا حصہ ہے۔ ٹیکس مراعات جاری رہنے سے صوبے میں برقی گاڑیوں کے استعمال میں اضافہ اور اس شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ برقی گاڑیوں کے استعمال کو بڑھانے سے نہ صرف کاربن اخراج کم ہوگا بلکہ شہری ہوا کے معیار میں بھی بہتری آئے گی۔ سندھ کابینہ کے فیصلے کے تحت صاف، ماحول دوست اور پائیدار ٹرانسپورٹ کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو دی جانے والی ٹیکس اور رجسٹریشن سہولتیں برقرار رکھی جائیں گی۔