تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

ایران میں گلوکارہ پرستو احمدی سمیت 9 افراد کو کوڑوں اور ملک بدری کی سزا

ایران میں گلوکارہ پرستو احمدی سمیت 9 افراد کو کوڑوں اور ملک بدری کی سزا

 تہران( شوبز ڈیسک)ایران کی ایک عدالت نے معروف گلوکارہ پرستو احمدی اور “کاروان سرائے” کنسرٹ کے مزید آٹھ ارکان کو 74 کوڑوں کی سزا سنائی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عدالت نے ان تمام افراد پر دو سال کے لیے ملک چھوڑنے اور فن سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لینے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔یہ فیصلہ ایران کے صوبہ قم کی ایک عدالت نے اسلامی قانون کی دفعات کے تحت سنایا، جس میں ہر رکن کو یکساں سزا دی گئی۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ اس فیصلے کو قومی میڈیا میں شائع کیا جائے۔عدالتی فیصلے کے مطابق سزا پانے والوں پر الزام ہے کہ انہوں نے انٹرنیٹ پر غیر اخلاقی اور نامناسب مواد شیئر کیا، جس سے عوامی حیا متاثر ہوئی۔رپورٹس کے مطابق گلوکارہ پرستو احمدی کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی گئی “کاروان سرائے” کنسرٹ کی ویڈیو میں انہیں بغیر حجاب کے گاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔یہ ویڈیو چند گھنٹوں میں ایک لاکھ سے زائد بار دیکھی گئی جبکہ بعد میں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی اور اب تک اسے لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے۔