تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

نادیہ خان کے جم لباس سے متعلق سوال پر سوشل میڈیا صارفین برہم

نادیہ خان کے جم لباس سے متعلق سوال پر سوشل میڈیا صارفین برہم

کراچی ( شو بز ڈیسک)پاکستانی فیشن ڈیزائنر پریشے عدنان نے نیویارک فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندگی کے بعد ایک ٹی وی انٹرویو میں پوچھے گئے سوالات پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔حال ہی میں نادیہ خان نے عامر عدنان برانڈ کی چیف ایگزیکٹو پریشے عدنان کا انٹرویو کیا، جس میں کام سے متعلق سوالات کے بجائے ان سے ذاتی نوعیت کے سوالات بھی کیے گئے۔ہوسٹ نادیہ خان نے پریشے عدنان سے پوچھا کہ کیا ان کے والدین ان کے جم کلیکشن کے نسبتاً بولڈ ڈیزائنز پر رضامند ہیں، جس پر پریشے نے کہا کہ انہیں ہمیشہ اپنے والدین کی مکمل حمایت حاصل رہی ہے۔پریشے عدنان کے مطابق عالمی سطح پر اپنے کام اور پاکستانی ثقافت کی نمائندگی کرنے کے بعد وطن واپسی پر ان سے جم کے کپڑوں اور سوشل میڈیا پر فٹنس ویڈیوز سے متعلق سوالات کیے گئے، جنہیں انہوں نے نامناسب قرار دیا۔ان کے مؤقف کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حمایت ملی، جبکہ اداکار یاسر حسین نے بھی انٹرویو میں موضوعات کے انتخاب پر تنقید کی۔