تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

سہیل سمیر کی ’دوسری عورت‘ کے مناظر پر تفصیلی معذرت

سہیل سمیر کی ’دوسری عورت‘ کے مناظر پر تفصیلی معذرت

کراچی( شوبز ڈیسک) اداکار سہیل سمیر نے اپنی مختصر فلم ’دوسری عورت‘ کے قابل اعتراض مناظر پر تفصیلی معذرت کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ یہ تقریباً 10 سال پرانے مناظر ہیں، جن کی کچھ جھلکیاں دوبارہ سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔سہیل سمیر نے کہا کہ یہ کلپ تقریباً ایک دہائی قبل بنائے گئے منصوبے کا حصہ تھا۔ ان کے مطابق یہ ایک مختصر فلم تھی اور اس وقت انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ماضی میں کیا گیا کوئی کام مستقبل میں اس طرح دوبارہ منظرعام پر آسکتا ہے۔اداکار نے اعتراف کیا کہ انہیں ایسے مواد میں کام نہیں کرنا چاہیے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے نے انہیں یہ سوچنے پر مجبور کیا کہ اگر اسی نوعیت کا مواد ان کے اپنے خاندان کے کسی فرد سے متعلق سامنے آتا تو وہ کس طرح محسوس کرتے۔سہیل سمیر نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے عوام سے معافی مانگی اور درخواست کی کہ انہیں صرف ماضی کی ایک غلطی کی بنیاد پر نہ پرکھا جائے، بلکہ ایسے شخص کے طور پر دیکھا جائے جو اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کررہا ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل سہیل سمیر کی سسپنس اور سنسنی خیز مختصر فلم ’دوسری عورت‘ کا ایک پرانا کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا تھا۔کلپ میں اداکار ایک خاتون کردار کے ساتھ انتہائی قریب اور رومانوی انداز میں دکھائی دیتے ہیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اعتراضات سامنے آئے۔کئی صارفین نے سوال اٹھایا کہ سہیل سمیر ٹی وی پروگرامز میں اخلاقیات اور معاشرتی اقدار پر گفتگو کرتے ہیں، تاہم ان کے ماضی کے اس منصوبے میں اس نوعیت کا منظر موجود ہے۔ بعض صارفین نے ایسے مواد پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔