تازہ ترین
اسرائیلی توسیع پسندی خطے کے بحرانوں کی بنیادی وجہ ہے، دفتر خارجہ پاکستان اور سوڈان میں سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے، حافظ نعیم مولانا فضل الرحمٰن کو حصہ نہ ملا، اسی لیے ناراض ہیں، فیصل کریم کنڈی امریکا ایران سمجھوتے میں اہم پیش رفت، قطر کا بڑا دعویٰ امریکا ایران کشیدگی کا سفارتی حل چاہتا ہے، قطری وزیراعظم جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے پر زور، ٹرمپ سے اختلافات نمایاں امریکی مسلم سینیٹر کی ایران جنگ پر کڑی تنقید، فیصلہ غلط قرار بجلی صارفین پر نیا بوجھ، فی یونٹ 2 روپے 37 پیسے اضافہ ایل پی جی کی شفاف نیلامی کا فیصلہ، میڈیا کے سامنے فروخت ہوگی ڈیجیٹل اصلاحات کے ثمرات، اکتوبر میں 5 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹرڈ پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 14.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا چیٹ جی پی ٹی میں تصاویر کو متحرک بنانے کی نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان سوئس سائنس دانوں کی انسولین کے بغیر شوگر قابو کرنے والی ڈیوائس تیار واٹس ایپ پر اب چیٹ کھولے بغیر پیغامات پڑھنا ممکن ہوگا، بلیو ٹِک بھی نہیں آئے گا گوگل میپس نئے شہر میں اترتے ہی صارفین کی رہنمائی کرے گا
پاکستان خبر

مولانا فضل الرحمٰن کی تقریر کے بعض الفاظ مناسب نہیں تھے: بیرسٹر گوہر

مولانا فضل الرحمٰن کی تقریر کے بعض الفاظ مناسب نہیں تھے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (پاکستان خبر) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی تقریر میں بعض الفاظ ادا نہ کیے جاتے تو بہتر تھا، تاہم اس کے جواب میں جس طرح حملے کیے گئے وہ بھی نامناسب ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بیرونی انتشار کا پوری قوم مل کر مقابلہ کرتی ہے، لیکن اندرونی انتشار ملک کو زیادہ نقصان پہنچاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کو ملک میں کشیدگی بڑھانے کے بجائے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ملک میں تناؤ پہلے ہی بہت زیادہ ہے اور اسے مزید بڑھنے سے روکنا ضروری ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کی جماعت ریڈ لائن عبور نہیں کرے گی اور اس کا مؤقف ہے کہ پاکستان اور ریاست سب سے پہلے ہیں۔ سیاسی قیادت اور جمہوریت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کیا جانا چاہیے۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ انتخابی اصلاحات کے لیے حکومت اور اپوزیشن کو برابر نمائندگی دی جائے اور اصلاحات غیر جانبدارانہ طور پر عوامی امنگوں کے مطابق کی جائیں۔