تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

سونیا حسین کا بچوں، خواتین پر تشدد کیخلاف حکام سے سخت اقدام کا مطالبہ

سونیا حسین کا بچوں، خواتین پر تشدد کیخلاف حکام سے سخت اقدام کا مطالبہ

کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے خواتین اور بچوں پر تشدد و جنسی استحصال کے بڑھتے واقعات پر حکام سے فوری اور ٹھوس کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں اداکارہ نے حکام سے مخاطب ہوتے ہوئے سوال کیا کہ مزید کتنے معصوم جانوں کے ضیاع کے بعد سخت اقدامات کیے جائیں گے؟سونیا حسین نے کہا کہ ایسے واقعات کو صرف الگ الگ جرائم قرار دے کر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ ان کے مطابق حکام کو ان ممکنہ گروہوں، ذرائع اور پلیٹ فارمز کی بھی تحقیقات کرنی چاہئیں جو بچوں کے استحصال میں معاونت یا اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔