ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی گلوکار سونو نگم نے دعویٰ کیا ہے کہ گلوکاروں کے رائلٹی حقوق کے معاملے پر آواز بلند کرنے کے بعد بھارت کی معروف میوزک کمپنیاں ٹی سیریز اور زی میوزک نے ان کے ساتھ کام کرنا بند کر دیا۔ایک انٹرویو میں سونو نگم نے کہا کہ جب انہوں نے کاپی رائٹ کی ملکیت اور فنکاروں کے حقوق سے متعلق سوالات اٹھائے تو دونوں میوزک اداروں نے ان سے دوری اختیار کر لی۔گلوکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے جب کاپی رائٹ کے معاملے پر بات کی تو ٹی سیریز نے ان کے لیے اپنے دروازے بند کر دیے، جبکہ زی میوزک نے بھی ان کے ساتھ مزید کام جاری نہیں رکھا۔
حقوق کی آواز اٹھانے پر ٹی سیریز اور زی میوزک نے ساتھ چھوڑ دیا: سونو نگم
واپس خبروں پر
Category:
تفریح