تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

سونی کا بڑا فیصلہ، 2028 سے پلے اسٹیشن کے نئے گیمز صرف ڈیجیٹل فارمیٹ میں دستیاب ہوں گے

سونی کا بڑا فیصلہ، 2028 سے پلے اسٹیشن کے نئے گیمز صرف ڈیجیٹل فارمیٹ میں دستیاب ہوں گے

کیلیفو رنیا(ویب ڈیسک)ٹیکنالوجی کمپنی سونی نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2028 سے پلے اسٹیشن کے نئے گیمز کی فزیکل ڈسکس کی تیاری بند کر دی جائے گی، جس کے بعد نئے گیمز صرف ڈیجیٹل فارمیٹ میں دستیاب ہوں گے۔کمپنی کے مطابق 2028 کے بعد صارفین پلے اسٹیشن کے نئے گیمز صرف پلے اسٹیشن کے آن لائن اسٹور یا دیگر مجاز ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے خرید سکیں گے۔سونی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ صارفین میں ڈیجیٹل ڈاؤن لوڈز کے بڑھتے ہوئے رجحان اور گیمنگ کی بدلتی ہوئی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق اس اقدام سے اس کی حکمت عملی جدید گیمنگ کمیونٹی کے استعمال کے انداز سے مزید ہم آہنگ ہو جائے گی اور ڈیجیٹل ڈسٹری بیوشن کو فروغ ملے گا۔اعلان کے مطابق یکم جنوری 2028 سے پہلے جاری ہونے والے گیمز اس فیصلے سے متاثر نہیں ہوں گے، جبکہ اس تاریخ کے بعد ریلیز ہونے والے تمام نئے پلے اسٹیشن ٹائٹلز صرف ڈیجیٹل صورت میں دستیاب ہوں گے۔