تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

جنوبی کورین اداکار جنگ ایون وو 39 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

جنوبی کورین اداکار جنگ ایون وو 39 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

جنوبی کوریا ( شو بز ڈیسک)جنوبی کوریا کے معروف اداکار جنگ ایون وو 39 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کی اچانک وفات کی خبر سے مداحوں اور شوبز انڈسٹری میں گہرے دکھ اور صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق جنگ ایون وو کا اصل نام جنگ ڈونگ جن تھا۔ انہوں نے اپنے اداکاری کیریئر کا آغاز 2006 میں کیا اور جلد ہی کوریائی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی پہچان بنا لی۔جنگ ایون وو خاص طور پر مقبول ڈرامہ ’ویلکم ٹو ویکیکی‘ میں اپنے کردار کے باعث شہرت رکھتے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ’برائڈ آف دی سن‘، ’فائیو فنگرز‘، ’ون ویل-رائزڈ ڈاٹر‘ اور ’می اونلی ون‘ سمیت متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ان کے انتقال کی خبر 11 فروری 2026 کو سامنے آئی، تاہم تاحال ان کی وفات کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی۔اداکار کی سوشل میڈیا پر کی گئی آخری پوسٹ بھی وائرل ہو گئی ہے، جس پر مداح افسوس اور تعزیت کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔