تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

سویوز ایم ایس-28 خلائی اسٹیشن سے روانہ

سویوز ایم ایس-28 خلائی اسٹیشن سے روانہ

ماسکو( ویب ڈیسک) روسی خلائی ادارے روس کاسموس نے اعلان کیا ہے کہ سویوز ایم ایس-28 خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے روسی حصے میں واقع راسویٹ ماڈیول سے کامیابی کے ساتھ الگ ہو کر زمین کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔روس کاسموس کی براہِ راست نشریات کے مطابق خلائی جہاز میں روسی خلا باز سرگئی کُد-سورچکوف اور سرگئی میکائیف کے ساتھ امریکی خلائی ادارے ناسا کے خلا باز کرسٹوفر ولیمز بھی سوار ہیں۔روسی خلائی ادارے کے مطابق تینوں خلا باز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اپنا مشن مکمل کرنے کے بعد زمین واپسی کے سفر پر روانہ ہوئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ خلائی جہاز طے شدہ شیڈول کے مطابق زمین کے ماحول میں داخل ہو کر لینڈنگ کرے گا، جس کے بعد خلا بازوں کا مشن باضابطہ طور پر اختتام پذیر ہو جائے گا۔