تازہ ترین
لاہور میں مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کا محاصرہ وزراء کی باہمی بیان بازی پر وزیراعظم کا سخت نوٹس نئے صوبوں پر عوامی رائے لینے میں کیا حرج، عطاتارڑ مشرف اور عمران ظلم کے باوجود رانا ثنا کو نہ توڑ سکے، خواجہ آصف پیوٹن کے دورے پر تاجکستان عالمی عدالت سے الگ امریکی صدر ٹرمپ اور نیٹو سربراہ کی ملاقات کل ہوگی یمن پر سعودی فضائی حملے، سترہ جاں بحق، گیارہ زخمی غزہ جنگ کے بعد انیس ہزار اسرائیلی فوجی نفسیاتی مریض بجلی کمپنیاں کرپشن میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے نمبرپر آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس 11 دسمبر کو طلب انکم اور سیلز ٹیکس نظام کی علیحدگی پر صنعتکاربرہم پاکستان میں کاروباری اعتماد گر گیا، غیرملکی سرمایہ کارمایوس نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں محمد سراج کی عدم شمولیت، بھارتی کپتان شبھمن گل نے خاموشی توڑ دی لاہور قلندرز نے کمندو مینڈس کو چھ کروڑ میں سائن کرلیا سری لنکا کیخلاف عمدہ کارکردگی، ہیسن نئے کھلاڑیوں سے خوش بھارتی بیٹر ویبھو سوریاونشی کی امپائر کو ٹکر، ویڈیو وائرل
پاکستان خبر

اسپین کا یوکرین کیلئے 437 ملین یورو کی فوجی امداد کا اعلان

اسپین کا یوکرین کیلئے 437 ملین یورو کی فوجی امداد کا اعلان

میڈرڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسپین نے روس کے ساتھ جاری جنگ میں یوکرین کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے 437 ملین یورو (تقریباً 490 ملین ڈالر) کے نئے فوجی امدادی پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔اس امداد کا مقصد یوکرین کو روسی میزائلوں اور ڈرون حملوں سے تحفظ فراہم کرنے کے علاوہ اس کی اہم دفاعی ضروریات پوری کرنے میں مدد دینا ہے۔یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے 5 نومبر کو میڈرڈ میں اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز سے ملاقات کے بعد امدادی پیکج کی تصدیق کی۔ انہوں نے اسپین کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان فوجی امداد کی تفصیلات اور یوکرین کی فوری دفاعی ضروریات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات کے دوران زیلنسکی نے اسپین کے وزیراعظم کو یوکرین کے توانائی کے نظام، بجلی کی ترسیل، پانی کی فراہمی، سامان کی نقل و حمل اور ریلوے کے بنیادی ڈھانچے پر روسی حملوں سے ہونے والے نقصانات سے بھی آگاہ کیا۔یوکرینی صدر کے مطابق رواں سال روسی حملوں کے نتیجے میں یوکرین کے بڑی تعداد میں انجن اور ریل گاڑیوں کے انجن تباہ یا متاثر ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برسوں کی مکمل جنگ کے دوران بھی اس نوعیت کا نقصان نہیں ہوا تھا۔انہوں نے خصوصاً دارالحکومت کیف کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے بجلی اور پانی کی فراہمی کے نظام مسلسل حملوں کی زد میں ہیں، جس کے باعث فوجی امداد کے ساتھ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعاون کی ضرورت بھی بڑھ گئی ہے۔