تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں سعودی پرچم کے لیے خصوصی احترام، بلند مقام پر آویزاں

فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں سعودی پرچم کے لیے خصوصی احترام، بلند مقام پر آویزاں

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے دوران سعودی عرب کے قومی پرچم کے ساتھ ایک منفرد اور خصوصی انتظام کیا گیا، جس کے تحت سعودی عرب قومی فٹبال ٹیم کا پرچم میدان میں دیگر ممالک کے جھنڈوں کی طرح زمین پر بچھانے کے بجائے بلند مقام پر آویزاں کیا گیا۔عام طور پر فیفا کے پری میچ پروٹوکول میں شریک ممالک کے پرچم میدان میں بچھائے جاتے ہیں، تاہم اس موقع پر سعودی پرچم کے لیے مختلف طریقہ اختیار کیا گیا، جس نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی۔اس اقدام کی بنیادی وجہ سعودی پرچم پر درج کلمۂ طیبہ ہے، جو اسلامی عقیدے کی علامت سمجھا جاتا ہے اور اسے خصوصی احترام حاصل ہے۔سعودی عرب کے قوانین اور مذہبی روایات کے مطابق قومی پرچم کو زمین پر رکھنا یا اس کی بے حرمتی کو سخت ناپسندیدہ سمجھا جاتا ہے۔اسی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ پرچم کو زمین پر رکھنے کے بجائے ایک بلند اور مخصوص مقام پر آویزاں کیا جائے تاکہ اس کے تقدس اور احترام کو برقرار رکھا جا سکے۔