تازہ ترین
وزیراعظم کی عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت سمر انٹرن شپ؛ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست بھارتی آپریشن سندور کی ڈاکومینٹری حقائق کے منافی ہے: آئی ایس پی آر بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک طالبان حکومت کیخلاف 24 شہروں میں احتجاج، خواتین کے حقوق کا مطالبہ امریکا ایران کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ کا تہران سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ میلانیا ٹرمپ کی محدود عوامی سرگرمیاں، نئی بحث چھڑ گئی آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بدستور شدید متاثر امریکی تیل کے اسٹریٹجک ذخائر 44 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے پی ٹی وی کیلئے 13 ارب روپے کی اضافی گرانٹ منظور اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 602 پوائنٹس پر پہنچ گیا سندھ میں گیس کا اہم ذخیرہ دریافت، نئی ایکسپلوریشن راہ کھل گئی بجلی صارفین پر 41 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 4 فاسٹ بولرز کھلانے پر غور انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، بابر اعظم کی شرکت میڈیکل کلیئرنس سے مشروط رونالڈو اور جارجینا کی گھر میں سادہ شادی، بڑی تقریب بعد میں ہوگی
پاکستان خبر

’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ نے باکس آفس پر دھوم مچا دی، 355 ملین ڈالر کما لیے

’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ نے باکس آفس پر دھوم مچا دی، 355 ملین ڈالر کما لیے

 نیویارک( شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ کی نئی سپر ہیرو فلم ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ نے ریلیز کے ابتدائی دنوں میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے باکس آفس پر تاریخ رقم کر دی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم نے افتتاحی ویک اینڈ پر دنیا بھر میں 355 ملین ڈالر کا بزنس کیا، جو امریکی باکس آفس کی تاریخ میں دوسرا سب سے بڑا افتتاح قرار دیا جا رہا ہے۔اس سے قبل سب سے بڑے افتتاح کا ریکارڈ 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ایونجرز: اینڈ گیم‘‘ کے پاس ہے، جس نے پہلے ہفتے کے اختتام پر 357 ملین ڈالر کی آمدن حاصل کی تھی۔فلم میں اسپائیڈر مین کا مرکزی کردار ٹام ہالینڈ ادا کر رہے ہیں، جبکہ ان کے ساتھ زینڈایا بھی اہم کردار میں شامل ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں اداکار حقیقی زندگی میں بھی میاں بیوی ہیں۔فلم کی کامیاب شروعات نے اسے دنیا بھر میں شائقین کی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے اور باکس آفس پر مزید ریکارڈ بنانے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔