لاہور ( سپورٹس ڈیسک)سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت کوشل مینڈس کریں گے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 9 نومبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 17 نومبر سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔سیریز کے آغاز سے قبل مہمان سری لنکن ٹیم 4 نومبر سے اسلام آباد میں تین روزہ ٹور میچ بھی کھیلے گی، جس کے ذریعے اسے ٹیسٹ سیریز کی تیاری کا موقع ملے گا۔