لاہور ( سپورٹس ڈیسک)سری لنکا نے پاکستان کے خلاف راولپنڈی میں کھیلی جانے والی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ کوشال مینڈس ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ اسکواڈ میں دُشمانتا چمیرا، مہیش تھیکشانا اور دسن شناکا جیسے نمایاں کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان یہ ٹی ٹوئنٹی میچز 9 سے 13 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے۔