تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بھارت میں طلبہ احتجاج پھیل گیا، حکومت سے استعفوں کا مطالبہ

بھارت میں طلبہ احتجاج پھیل گیا، حکومت سے استعفوں کا مطالبہ

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں تعلیمی نظام کی مبینہ بے ضابطگیوں اور پیپر لیکس کے خلاف شروع ہونے والے طلبہ احتجاجی مظاہرے دہلی سے نکل کر مختلف ریاستوں تک پھیل گئے، جبکہ نوجوان اب بھی سڑکوں پر موجود ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طلبہ کی جانب سے بھارتی حکومت سے تعلیمی معاملات میں بے ضابطگیوں پر جواب طلبی کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔ مظاہرین کی جانب سے نریندر مودی، امت شاہ اور وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کے استعفوں کا مطالبہ بھی جاری ہے۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز کے مطابق کیرالہ، اروناچل پردیش، تمل ناڈو، گوا، گجرات، بہار اور مغربی بنگال سمیت مختلف ریاستوں میں نوجوان احتجاج کر رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کو بھی طلبہ کے احتجاج کی حمایت پر پولیس نے حراست میں لیا، جس کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں نے احتجاج کیا۔اپوزیشن رہنما پریانکا گاندھی نے سکیورٹی فورسز کے مبینہ تشدد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ پر لاٹھی چارج کیا جا رہا ہے اور آنسو گیس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق احتجاج کے دوران سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت میں پُرامن اختلاف رائے کو دبانے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔