تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

اے آئی چیٹ بوٹس سے دور طلبہ کی کارکردگی بہتر، تحقیق

اے آئی چیٹ بوٹس سے دور طلبہ کی کارکردگی بہتر، تحقیق

 کیلیفورنیا( ویب ڈیسک)ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ تدریسی امور کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹس استعمال نہ کرنے والے طلبہ کی کارکردگی ان کے استعمال کرنے والے طالبعلموں سے بہتر رہتی ہے۔انجمن اقتصادی تعاون و ترقی (او ای سی ڈی) کی تعلیم سے متعلق رپورٹ میں اے آئی ٹیکنالوجی کے بچوں کی سیکھنے کی صلاحیت پر اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔رپورٹ میں اے آئی سے گریز کرنے والے طلبہ کے سائنس ٹیسٹ کے نتائج کا موازنہ چیٹ بوٹس استعمال کرنے والے 484 طالبعلموں کی کارکردگی سے کیا گیا۔ نتائج کے مطابق اے آئی استعمال نہ کرنے والے طلبہ کا اوسط اسکور 509 رہا، جبکہ چیٹ بوٹس استعمال کرنے والے طالبعلموں نے اوسطاً 481 پوائنٹس حاصل کیے۔تحقیق کے مطابق دونوں گروہوں کے درمیان 28 پوائنٹس کا فرق ڈیڑھ سال کے دوران مسلسل برقرار رہا۔ اے آئی کے دیگر استعمال، مثلاً نئے موضوع پر تحقیق اور مطالعے کے بعد خلاصہ تیار کرنے میں بھی اسی نوعیت کے نتائج سامنے آئے۔محققین کا کہنا ہے کہ سیکھنے کے لیے صرف معلومات یاد کرنا کافی نہیں بلکہ ذہنی محنت اور غوروفکر نئے مواد کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ان کے مطابق اے آئی ٹیکنالوجی کو مستقل بیساکھی بنانے کے بجائے عارضی معاون کے طور پر استعمال کرنا چاہیے تاکہ دماغی صلاحیتوں کو فائدہ پہنچے اور تعلیمی میدان میں بہتری آئے۔ اے آئی پر حد سے زیادہ انحصار مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔محققین اس سے قبل 2022 میں بھی ایسی تحقیق کر چکے ہیں، اس وقت اے آئی ٹیکنالوجی تیزی سے مقبول ہونا شروع ہوئی تھی۔