ممبئی( شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کے دورے کے دوران انہیں پاکستان میں بہت محبت ملی۔سنی دیول ان دنوں اپنی فلم ’’بٹوارہ (1947)‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جو گزشتہ روز بھارت سمیت دیگر ممالک میں ریلیز ہوئی ہے۔فلم کی تشہیر کے سلسلے میں ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اداکار نے فلم کے علاوہ پاکستان میں کرتارپور راہداری کے دورے سے متعلق اپنا تجربہ بھی بیان کیا۔میزبان نے سنی دیول سے سوال کیا کہ کیا وہ کبھی پاکستان گئے ہیں؟ اس پر اداکار نے کہا کہ وہ کبھی پاکستان نہیں گئے، تاہم ایک مرتبہ انہیں وہاں جانے کا موقع ضرور ملا تھا۔سنی دیول کے مطابق جب کرتارپور راہداری کھولی گئی تو چونکہ یہ ان کے انتخابی حلقے میں واقع تھی، اس لیے انہیں کرتارپور جانے والے وفد میں شامل کیا گیا تھا۔اداکار نے اپنے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کرتارپور راہداری کے دورے کے دوران انہیں پاکستان میں بہت پیار ملا۔