تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

سڈنی سوینی کی بولڈ تشہیری مہم پر خواتین کھلاڑی برہم

سڈنی سوینی کی بولڈ تشہیری مہم پر خواتین کھلاڑی برہم

ممبئی( شو بز ڈیسک)ہالی ووڈ اداکارہ سڈنی سوینی کی امریکی کھیلوں کی پیش گوئی کرنے والے پلیٹ فارم نووگ کیلئے نئی تشہیری مہم نے خواتین کے کھیلوں کی نمائندگی پر بحث چھیڑ دی۔مہم میں سڈنی سوینی کو نیم عریاں لباس میں باسکٹ بال، فٹ بال اور دیگر کھیلوں کے سامان کے ساتھ مختلف انداز میں دکھایا گیا ہے۔ اشتہارات پر عام صارفین کے علاوہ متعدد پیشہ ور خواتین کھلاڑیوں نے بھی اعتراض کیا۔چار مرتبہ کی اولمپک طلائی تمغہ جیتنے والی آرین ٹٹمس نے مہم پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں میں برسوں محنت کرنے والی خواتین کی صلاحیت، تربیت اور کامیابی کے بجائے ان کے جسم کو تشہیر کیلئے استعمال کرنا مناسب نہیں۔برطانوی دوڑنے والی ایمی ہنٹ نے بھی مہم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خواتین کے کھیلوں کی حقیقت میں سخت تربیت، پسینہ، مقابلہ اور برسوں کی جدوجہد شامل ہے۔ تیراک لینی پیلسٹر اور دوڑنے والی بری ریزو نے بھی اپنی تربیت اور مقابلوں کی ویڈیوز شیئر کرکے کھیلوں میں خواتین کی مختلف تصویر پیش کی۔اولمپک چاندی کا تمغہ جیتنے والی واٹر پولو کھلاڑی ٹلی کیئرنز اور عالمی چیمپئن باکسر اسکائی نکلسن سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی تشہیری مہم کے تصور پر سوالات اٹھائے۔ اسکائی نکلسن نے خوبصورتی کے اظہار اور جنسی کشش کو اشتہاری حربے کے طور پر استعمال کرنے میں فرق واضح کیا۔تنقید کا اصل مرکز سڈنی سوینی کا بولڈ انداز نہیں بلکہ یہ سوال ہے کہ خواتین کے کھیلوں کو ان کی محنت اور کامیابی کے بجائے جنسی انداز میں کیوں پیش کیا جارہا ہے۔