تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: بھارت کو رنکو سنگھ کی غیر حاضری سے دھچکا

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: بھارت کو رنکو سنگھ کی غیر حاضری سے دھچکا

احمد آباد( سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں بھارت کو بڑا جھٹکا لگا ہے، کیونکہ بھارتی بیٹر رنکو سنگھ فیملی ایمرجنسی کے باعث ٹیم کو چھوڑ کر گھر روانہ ہو گئے ہیں۔جمعرات کو زمبابوے کے خلاف سپر ایٹ میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے، اور گزشتہ روز ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں ٹیم کے پریکٹس سیشن میں بھی وہ شریک نہیں ہوئے۔رنکو سنگھ کی فارم اس ایڈیشن میں متاثر کن نہیں رہی۔ گروپ مرحلے میں انہوں نے 6، 1، 11 اور 6 رنز بنائے، جن میں آخری دو اننگز میں وہ ناٹ آؤٹ رہے۔ سپر ایٹ کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف بھارت کو 76 رنز سے شکست ہوئی، اور اس میچ میں رنکو کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ان کی غیر حاضری کی صورت میں ٹیم مینجمنٹ کے پاس سنجو سیمسن اور اکشر پٹیل کو متبادل آپشن کے طور پر استعمال کرنے کا موقع ہے۔