تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: ناقص کارکردگی پر پاکستانی کھلاڑیوں پر 50 لاکھ روپے جرمانہ

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: ناقص کارکردگی پر پاکستانی کھلاڑیوں پر 50 لاکھ روپے جرمانہ

لاہور( سپورٹس ڈیسک) ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں ناقص کارکردگی کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کھلاڑیوں پر 50، 50 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔پاکستان ٹیم نے ابتدائی میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف مشکل مقابلے کے بعد جیت کے امکانات قائم رکھے، لیکن بھارت اور سری لنکا کے خلاف توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکی۔ نمیبیا کو زیر کرکے ٹیم سپر 8 میں پہنچی، تاہم نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوگیا اور انگلینڈ سے شکست کے بعد سیمی فائنل میں رسائی مشکل ہوگئی۔ذرائع کے مطابق بورڈ حکام نے کھلاڑیوں کو واضح کر دیا ہے کہ اب لاڈ پیار کی کوئی گنجائش نہیں، اچھے کھیل پر انعام ملے گا اور ناقص کارکردگی پر جرمانہ لازم ہے۔ بھارت کے خلاف میچ ہارنے کے بعد کھلاڑیوں کو اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا تھا۔قومی کرکٹرز کی سالانہ آمدنی کروڑوں میں ہے، اے کیٹیگری پلیئر کو ماہانہ 45 لاکھ روپے معاوضہ اور آئی سی سی کی آمدنی کا 20 لاکھ 70 ہزار روپے حصہ دیا جاتا ہے، جبکہ بی کیٹیگری پلیئرز کو 30 لاکھ ماہانہ معاوضہ اور 15 لاکھ 52 ہزار 500 روپے آئی سی سی شیئر کے طور پر ملتے ہیں۔