تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سپر ایٹ مرحلے میں آج دو اہم میچز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سپر ایٹ مرحلے میں آج دو اہم میچز

لاہور( سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کے دو اہم میچز آج کھیلے جائیں گے۔گروپ ون کے پہلے میچ میں ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی ٹیمیں جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز آمنے سامنے آئیں گی۔ دونوں ٹیمیں گروپ مرحلے میں چاروں میچز جیت چکی ہیں، اور سپر ایٹ کے اپنے پہلے میچز میں بھی بڑے مارجنز سے فتح حاصل کر چکی ہیں۔ جنوبی افریقا نے بھارت کے خلاف 76 رنز سے اور ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کے خلاف 107 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ یہ میچ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا۔گروپ ون کے دوسرے میچ میں شام 6:30 بجے بھارت بھارت اور زمبابوے مد مقابل ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہیں لیکن سپر ایٹ کے پہلے میچ میں شکست کھا چکی ہیں۔آج جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز میں سے جو ٹیم جیتے گی وہ سیمی فائنل میں جگہ بنا لے گی، جبکہ زمبابوے اور بھارت کے میچ میں ہارنے والی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گی۔