تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

تابش ہاشمی کا شکست پر طنزیہ وار

تابش ہاشمی کا شکست پر طنزیہ وار

کراچی ( شوبز ڈیسک)تابش ہاشمی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی شکست پر قومی ٹیم کو منفرد اور طنزیہ انداز میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ نجی ٹی وی پروگرام کے دوران انہوں نے میچ کے نتیجے پر تبصرہ کرتے ہوئے نہ صرف کھلاڑیوں کی کارکردگی پر سوال اٹھائے بلکہ حریف ٹیم اور اس کے انتظامی معاملات پر بھی چبھتے جملے کسے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے کلپ میں تابش ہاشمی کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ خبر وہ ہوتی ہے جو غیر متوقع ہو، جو بار بار پیش آئے وہ خبر نہیں رہتی۔ ان کے اس جملے کو میچ کے نتیجے سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔پروگرام میں انہوں نے ہار کے اسباب پر ہلکے پھلکے انداز میں بات کرتے ہوئے ٹیم کی حکمت عملی اور میدان میں فیصلوں پر بھی تبصرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شائقین کی توقعات ہمیشہ بلند ہوتی ہیں، اسی لیے ہر میچ کے بعد بحث کا نیا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔یہ ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں کچھ صارفین نے مزاح کو سراہا تو کچھ نے اسے سخت تنقید قرار دیا۔