ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ کا سینئر اداکار نانا پاٹیکر کے انتقال کی خبر پر ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ اداکارہ نے اپنے بیان میں ’ایول ڈیڈ‘ کے الفاظ بھی استعمال کیے۔تنوشری دتہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ انہیں نانا پاٹیکر کے انتقال کی خبر ملی ہے، تاہم وہ فی الحال سمجھ نہیں پارہیں کہ اس پر کیا ردعمل دیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ لکھنؤ میں ایک اہم تقریب میں شرکت کے لیے جارہی ہیں اور اس وقت اپنی توجہ کام پر رکھنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ میڈیا ایک بار پھر ان سے ماضی کے تنازع سے متعلق سوالات کرے گا۔تاہم تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔واضح رہے کہ تنوشری دتہ نے 2018ء میں نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے، جن کی اداکار نے تردید کی تھی۔