تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

پاکستانی اسکول کرکٹ میں نوعمر وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ کی شاندار سنچری

پاکستانی اسکول کرکٹ میں نوعمر وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ کی شاندار سنچری

کراچی (سپورٹس ڈیسک) پاکستانی اسکول کرکٹ میں سنچری بنانے والے نوعمر وکٹ کیپر بلے باز ایڈم گلکرسٹ توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ ان کی شاندار کارکردگی کے بعد وہ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی خبروں میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔سابق آسٹریلوی مایہ ناز کرکٹر ایڈم گلکرسٹ کی طرح بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے اس نوجوان وکٹ کیپر بلے باز کی کارکردگی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی مقبول ہو رہی ہے۔ایڈم گلکرسٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اسکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت انڈر 17 چیمپئن شپ میں کامران پبلک اسکول کی نمائندگی کرتے ہوئے ہیپی پیلس گرامر اسکول کراچی کے خلاف 108 گیندوں پر 117 رنز بنائے۔اوپنر کی حیثیت سے کھیلتے ہوئے وہ 145 منٹ تک کریز پر موجود رہے اور اپنی اننگز میں 11 چوکے لگائے۔ان کے 117 رنز کی بدولت کامران پبلک اسکول نے مقررہ 40 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 297 رنز بنائے اور مقابلہ 172 رنز سے جیت لیا۔اس چیمپئن شپ میں یکم ستمبر 2009ء یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں۔ایڈم گلکرسٹ کی والدہ نے ان کا نام ایڈم رکھا، جبکہ کرکٹ سے محبت کے باعث ان کے والد نے نام کے ساتھ گلکرسٹ کا اضافہ کیا۔نوجوان کرکٹر کا کہنا ہے کہ وہ کمار سنگاکارا جیسا کھلاڑی بننا چاہتے ہیں، جو ان کے پسندیدہ کرکٹر ہیں۔ایڈم گلکرسٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو بھی سراہا، جس کے ذریعے انڈر 15 اور انڈر 17 عمر کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔