واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں ہونے والے انتخابات میں پاکستانی نژاد امیدواروں نے نمایاں کامیابیاں حاصل کرلی ہیں۔ ٹیکساس میں سلمان بھوجانی اور سلیمان لالانی دوبارہ ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے، جبکہ جارجیا میں فاروق مغل نے بھی اسمبلی کی نشست جیت لی۔امریکی میڈیا کے مطابق سلمان بھوجانی نے ٹیکساس کے ڈسٹرکٹ 92 سے انتخاب لڑتے ہوئے 67 فیصد ووٹ حاصل کیے اور اپنی نشست برقرار رکھی۔اسی طرح سلیمان لالانی نے ڈسٹرکٹ 76 سے تقریباً 67 فیصد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی اور دوبارہ ریاستی اسمبلی میں پہنچ گئے۔جارجیا میں پاکستانی نژاد امریکی امیدوار فاروق مغل نے بھی ریاستی اسمبلی کی نشست اپنے نام کرلی۔ ان کی کامیابی کو امریکی سیاست میں پاکستانی نژاد امیدواروں کی ایک اور اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔دوسری جانب فلوریڈا میں ریپبلکن پارٹی کے پاکستانی نژاد امیدوار امتیاز محمد ریاستی اسمبلی کا انتخاب ہار گئے۔یوں مختلف امریکی ریاستوں میں پاکستانی نژاد امیدواروں نے انتخابی میدان میں اپنی موجودگی نمایاں بنائی، تاہم فاروق مغل اور امتیاز محمد کے حاصل کردہ ووٹوں کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
امریکی انتخابات میں 3 پاکستانی نژاد امیدوار کامیاب، ٹیکساس میں دونوں ارکان دوبارہ منتخب
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں